؞   حادثہ کیفیات میں، موت دیدار گنج میں
۲۵ اگست/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
دیدارگنج (حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ کی لائف لائن کہی جانے والی کیفیات ایکسپریس کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد جہاں بہت سے لوگ زخمی ہوۓ ہیں وہیں اس حادثہ کی وجہ سے ایک پانچ سالہ لڑکی کی موت واقع ہوگئی جبکہ وہ ٹرین میں موجود بھی نہ تھی۔
واقعہ دیدار گنج کے پاس واقع گاؤں ہرساں کلاں کا ہے جہاں کے رہنے والے رام سدھار کیفیات سے سفر کر رہے تھے اور حادثہ کی وجہ سے ان کومعمولی چوٹ بھی آئی تھی لیکن جب انہوں نے حادثہ کی اطلاع اپنے گھر والوں کو دی تو ان کی پانچ سالہ بیٹی اس غم کو سہ نہ سکی اور شاک کی وجہ سے اس کا انتقال ہوگیا۔
رام سدھار نے جب فون کر کے بتایا کہ ان کو چوٹ آئی ہے اور وہ اسپتال علاج کروانے جا رہے ہیں تو ان کے گھر والے فون پر رونے لگے تو انہوں نے فون کاٹ دیا۔ کچھ ہی دیر کے بعد ان کو فون آیا کہ ان کی بیٹی کو اس المناک واقعہ کی خبر سے سخت دھکا لگا اور وہ اس دارفانی سے کوچ کرگئی۔ اس واقعہ کی جس کو بھی خبر ملی اس کا دل دکھ کے رہ گیا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

12 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.